www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

قیس خزعلی نے تاکید کی کہ اھلسنت کے مجاھدین حکومت شام کا دفاع نھیں بلکہ صرف اھلبیت علیھم السلام کے روضوں کی حفاظت کرنے میں دھشتگردوں سے بر سر پیکار ہیں۔

عراق کی تنظیم " اھل الحق" کے سیکریٹری جنرل " قیس خز علی" نے کھا ہے کہ شام میں حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضہ اقدس کی حفاظت کرنے میں اھلسنت کے مجاھدین بھی شریک ہیں کہ جن میں سے سات مجاھدین شھید بھی ھو چکے ہیں۔
انھوں نے تاکید کی کہ اھلسنت کے مجاھدین حکومت شام کا دفاع نھیں بلکہ صرف اھلبیت علیھم السلام کے روضوں کی حفاظت کرنے میں دھشتگردوں سے بر سر پیکار ہیں۔
"سومریہ نیوز ایجسنی" کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ھوئے قیس خز علی نے کھا: شام میں روضوں کی حفاظت کرنے والے عراقی شیعہ مجاھدین کے ساتھ اھل الحق تنظیم کے افراد بھی شامل ہیں جو جناب زینب (س) کے روضے کی حفاظت کر رھے ہیں تاھم ان میں سے سات افراد شھید ھو چکے ہیں۔
انھوں نے مزید کھا: روضوں کو گرانا اسلامی قوانین کی خلاف ورزی اور مذھبی جنگ و جدال کا باعث ہے ھم ابھی تک سامرا کے روضوں کے گرائے جانے کا منظر نھیں بھول پائے ہیں۔
اھل الحق تنظیم کے جنرل سیکریٹری نے تمام مسلمانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلامی مقدسات کی حفاظت کرنے میں تمام مسلمانوں کو متحد ھو جانا چاھیئے ۔
 

Add comment


Security code
Refresh