شام کے اھلسنت علماء اتحاد نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں قطر کے سلفی وھابی شیخ یوسف قرضاوی کے شام کے بارے میں
فتنہ انگیز فتوے کی شدید مذمت کرتے ھوئے اسے دین اسلام اور سنت رسول اللہ (ص) کے خلاف قرار دیا گیا ہے بیان میں کھا گیا ہے کہ قطری شیخ حکومت قطر کی طرح اسرائیلی ایجنٹ ہے۔
شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق شام کے اھلسنت علماء اتحاد نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں قطر کے سلفی وھابی شیخ یوسف قرضاوی کے شام کے بارے میں فتنہ انگیز فتوے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ھوئے اسے دین اسلام اور سنت رسول اللہ (ص) کے خلاف قراردیا گیا ہے بیان میں کھا گیا ہے کہ قطری شیخ، حکومت قطر کی طرح اسرائیلی ایجنٹ ہے۔
بیان میں کھا گیا ہے کہ امت مسلمہ کو شیخ یوسف قرضاوی جیسے فتنہ پرور افراد کی ضرورت نھیں کیونکہ امت مسلمہ اچھی طرح جانتی ہے کہ قطری شیخ، حکومت قطر کی طرح علاقہ میں امریکی اور اسرائیلی منصوبوں کو عملی جامہ پھنا رھے ہیں ۔ شام کے اھلسنت علماء نے قطری شیخ کے حزب اللہ لبنان کے بارے میں بیان کی شدید مذمت کرتے ھوئے مسلمانوں سے کھا ہے کہ وہ قطر کے فتنہ پرور شيخ کے بھکاوے میں نہ آئيں اور یہ جان لیں کہ امت مسلمہ کے درمیان افتراق پھیلانے والے اسلام اور مسلمانوں کے خیر خواہ نھیں بلکہ وہ خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے نوکر اور غلام ہیں واضح رھے کہ شیخ قرضاوی نے اسرائیل کے خلاف آج تک کوئی فتوی صادر نھیں کیا اور اس نے حال ھی میں حزب اللہ کے خلاف گمراہ کن فتوی صادر کرتے ھوئے سلفی وھابیوں کو شام میں جنگ کرنے کا حکم دیا ہے۔