اسرائيلي حکومت کے ايک اھم وزير کا کھنا ہے کہ اسرائيل کا آھني گنبد کسي بھي جنگ ميں کارآمد نھيں ھوسکتا -
اسرائيل کے داخلي محاذ کے وزير گيلعاد اردان نےاس بات کا اعتراف کيا کہ اسرائيل کا آھني گنبد کسي بھي جنگ ميں ميزائيلي حملوں کا مقابلہ کرنے کي توانائي نھيں رکھتا -
اسرائيل کے داخلي محاذ کے وزير نے کھا کہ اگر اسرائيل پر ميزائيلي حملے کئے گئے تو ھزاروں اسرائيلي ان کي زد ميں آئيں گے اور پناہ گاھوں ميں بھي اسرائيليوں کو پناہ نھيں مل سکے گي۔
انھوں نے کھا کہ آھني گنبد ميزائيلي حملوں کا مقابلہ کرنے کا مناسب طريقہ نھيں ہے اور اسرائيلي معاشرے کو اس حقيقت کو تسليم اور اس کو سمجھنا چاھئے کہ جنگ کي صورت ميں وہ ميزائيلوں سے بچنے کے لئے اپني جان کو بچانے کي فکر کريں -
يہ پھلي بار نھيں ہے جب صھيوني وزير نے آھني گنبد کے ناکارآمد ھونے کا اعتراف کيا ہے -
واضح رھے کہ صھيوني ریاست نے دفاعي منصوبہ آھني گنبد امريکا کي مدد سے بے پناہ رقم خرچ کرکے تيار کيا تھا-
جس کے تحت انيس سو اڑتاليس کے مقبوضہ علاقوں کو ھر طرح کے حملوں سے محفوظ رکھنا تھا مگر غزہ کي آٹھ روزہ جنگ ميں فلسطينيوں کے ميزائيلي حملوں نے اس منصوبے کے غير موثر ھونے کو ثابت کرديا ہے -