www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

رھبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج تھران میں امام حسین کیڈٹ یونیورسٹی میں ایک تقریب سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ

 امریکیوں کی تمام سازشوں اور پرویپگنڈوں کے برخلاف عوام انتخابات میں بھرپور اور پرجوش شرکت کے ذریعہ ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔رھبر انقلاب اسلامی نے ایران میں ھونے والے آئندہ صدارتی انتخابات کے بارے میں امریکی حکام کے حالیہ بیانات کی جانب اشارہ کرتے ھوئے فرمایا کہ امریکی حکام ایرانی عوام کو انتخابات کے حوالے سے مایوس کرنے کی کوشش میں ہیں اس لئے کہ انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت ان کے نقصان میں ہے۔ رھبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت خود ان کے لئے عزت و شرف، تحفظ، بین الاقوامی وقار میں اضافے اور دوستوں کے لئے خوشی اور دشمنوں کے لئے افسوس کا سبب بنے گي۔آپ نے انتخابات میں حصہ لینے کے جوش و جذبے کو کم کرنے کی غرض سے ایرانی قوم کے بدخواھوں کے پروپیگنڈوں کی طرف اشارہ کرتے ھوئے فرمایا کہ ان وسیع پروپیگنڈوں کی وجہ یہ ہے کہ اگر عوام میدان عمل میں آئيں گے اور جوش وجذبے کا مظاھرہ کریں گے تو یہ بات دشمنوں کے لئے سخت اور گراں گزرے گي۔رھبرانقلاب اسلامی نے انتخابات میں امریکی حکام کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ھوئے فرمایا کہ ایران کے انتخابات کے بارے میں وہ باتیں کر رھے ہیں جن کی گوانتاناموجیل، جن کے پاکستان اور افغانستان کے محروم دیھی علاقوں میں پر ڈرون حملے، علاقے میں جنگ بھڑکانا اور صھیونی حکومت کی غیر مشروط حمایت ان کی ذلت کا سرمایہ اور شرمناک داغ بنی ھوئي ہے۔

 

Add comment


Security code
Refresh