عراق دھماکوں سے لرز اٹھا
بغداد کے ۱۷ شیعہ نشین علاقوں میں ۲۱ بم دھماکوں سے اب تک ۴۸ افراد کے شھید اور ۱۲۸ کے زخمی ھونے کی اطلاع ملی ہے۔
دو گھنٹوں میں ۲۱ بم دھماکوں نے عراق کو ھلا کر رکھ دیا ہے بغداد کے ۱۷ علاقوں میں ۲۱ بم دھماکوں سے اب تک ۴۸ افراد کے شھید اور ۱۲۸ کے زخمی ھونے کی اطلاع ملی ہے۔
شیعہ نشین علاقوں میں ھونے والے یہ ۲۱ بم دھماکے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کئے گئے۔
بغداد کے علاقوں سعدون، بیاع، کاظمین، بغداد الجدیدہ، ام المعالف، سرع البور، جسر دیالی، مدائن، میدان حمزہ، حبیبیہ، حی التراث، الشعب، صدریہ، الحریہ، بلدیات اور زعفرانیہ میں آج ھونے والے کار بم دھماکوں میں ابھی تک ۱۷۶ شھید اور زخمی ھوئے ہیں۔
عراق میں گذشتہ چند ماہ سے جاری دھشتگردی کے واقعات نے سینکڑوں افراد کی جانیں لے لی ہیں اور ایک منظم سازش کے تحت عراق کو فرقہ وارانہ فسادات میں دکھیلنے کی کوشش کی جارھی ہے