ایران میں آئندہ ھونے والے صدارتی انتخابات کے لئے آٹھ افراد کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں۔
ان آٹھ افراد میں قومی سلامتی کونسل کے سربراہ سعید جلیلی، ڈاکٹر حداد عادل، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق سربراہ محسن رضایی، حسن روحانی، محمد رضا عارف، محمد غرضی، تھران کے میئر محمد باقر قالیباف اور ڈاکٹر علی اکبر ولایتی شامل ہیں۔
ایران کے اعلی ترین ادارے شورای نگھبان نے ان افراد کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ھوئے ان افراد کا انتخاب کیا ہے۔