عراق میں دھشت گردانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں آج بھی متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ھو گئے۔
اطلاعات کے مطابق عراق کے شمالی صوبے صلاح الدین کے پولیس ذرائع کے مطابق تکریت کے مشرق میں الطوز کے علاقے میں ایک کار بم دھماکہ ھوا جس میں کم سے کم تین افراد جاں بحق اور بیالیس زخمی ھو گئے زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔ جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد مین اضافے کا خدشہ ہے۔
واضح رھے کہ صلاح الدین صوبے میں کل ایرانی زائرین پر بھی دھشت گردانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں چھ ایرانی شھید ھو گئے تھے جبکہ تکریت میں کل ھونے والے کار بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور اٹھارہ زخمی ھو گئے تھے۔ حلہ میں بھی دو بم دھماکے ھوئے تھے جن میں دس افراد جاں بحق اور چھیس زخمی ھو گئے تھے۔
واضح رھے کہ عراقی حکام اور مبصرین کا کھنا ہے کہ عراق میں دھشت گردی کے واقعات میں امریکہ اور صھیونی حکومت کے جاسوس ادارے، بعض عرب ممالک اور کالعدم بعث پارٹی کے عناصر ملوث ہیں۔