www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

لندن کی ایک مسجد نے انگلستان کے شھریوں میں اسلام کے بارے پیدا ھونے والے شکوک وشبھات کا ازالہ کرنے کے لیے سوال وجواب کی سلسلہ وارنشستوں کا اھتمام کر رکھا ہے۔

 

یورپی لوگوں کے درمیان اسلام کے بارے شکوک وابھامات پائے جاتے ہیں اسی بنا پر لندن کی ایک مسجد نے ان شکوک وابھامات کے ازالے اور یورپی شھریوں کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے سلسلہ وارنشستوں کا اھتمام کر رکھا ہے۔
اس نشست میں شرکت کرنے والے ایک شخص ایڈمٹ ڈبی نے کھا ہے کہ میں اسلام کے بارے کوئی معلومات نھیں رکھتا اور اب میں اس مسجد میں آیا ھوں تاکہ حقیقی اسلام کے بارے کچھ جان سکوں۔
اس مسجد کے امام جماعت محمود حضرت نے لندن کی مسجد میں ان نشستوں کے انعقاد کے بارے میں کھا ہے کہ میرے خیال میں یہ ایک واضح بات ہے کہ لوگ جس چیز کے بارے معلومات نھیں رکھتے اس سے ڈرتے ہیں لیکن جب آپ کسی چیز سے آشنا ھو جاتے ہیں اوراس کی اچھائی کو سمجھ جاتے ہیں تو پھر اس سے ڈرو خوف نھیں رھتا ہے۔
لندن کی اس مسجد کی نشستوں میں جس چیز پر زیادہ توجہ دی جا رھی ہے وہ یہ ہے کہ اسلام کا دھشتگردی سے کوئی تعلق نھیں ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh