پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کھا ہے کہ وہ اگر وزیر اعظم بنے تو حلف برداری کی تقریب میں من موھن سنگھ کو بھی دعوت دیں گے۔
نواز شریف کی جماعت پاکستان مسلم لیگ نون نے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے اور نواز شریف ممکنہ طور پر پاکستان کے نئے وزیر اعظم ھوں گے۔
اطلاعات کے مطابق محمد نواز شریف کا کھنا تھا کہ ھندوستان کے ساتھ تصفیہ طلب امور بات چیت کے ذریعے حل کیے جائيں گے اور ھندوستان کے ساتھ تعلقات کو ننانوے کی پوزیشن سے دوبارہ شروع کریں گے۔
واضح رھے کہ اس سے قبل ھندوستان کے وزیراعظم ڈاکٹر منموھن سنگھ نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر نواز شریف کو مبارک باد کا پیغام بھیجا اور انھیں دورہ ھندوستان کی بھی دعوت دی۔