امریکی حکام نے صھیونی حکومت ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ فوجی معاھدوں کے حتمی ھونے کی اطلاع دی ہے۔
امریکی حکام نے انکشاف کیا کہ صھیونی حکومت کو 10بلین ڈالرز کا اسلحہ فروخت کیا جائیگا جس میں میزائل، طیارے اور دیگر جنگی استعمال کی اشیاء شامل ھونگی۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکہ کی جانب سے صیھونی حکومت کو میزائل اور جدید اسلحہ فروخت کرنے کا مقصد اس پر کسی حملے سے بچاؤ اور مقابلہ ہے۔
رپورٹ میں مزید کھا گیا ہے کہ امریکہ نے سعودی عرب کو میزائل، اسلحہ اور ایف 15طیارے فروخت کرنے کی ڈیل مکمل کر لی ہے جس کے تحت 29.5بلین ڈالرز کا جدید اسلحہ سعودی عرب کو فروخت کیا جائیگا۔
اخبار کے مطابق متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو 84 ایف 15طیارے اور 26ایف 16جیٹ طیارے دئیے جائیں گے جن میں میزائل نصب کئے جاسکیں گے۔
اخبار کے مطابق آئندہ ھفتہ امریکی وزیردفاع چک ھیگل علاقائی ملکوں کے دورے پر متحدہ عرب امارات پھنچیں گے۔ دورہ کے دوران ھتھیاروں، طیاروں اور میزائل کی فروخت ڈیل کو حتمی شکل دی جائے گی۔