ھندوستان کے وزیراعظم نے ایران اور پاکستان میں کل آنے والے زلزلے سے متاثر ھونے والے افراد اور ان کے اھل خانہ سے ھمدردی کا اظھار کیا۔
ھندوستان کے وزیراعظم من موھن سنگھ نے اپنی اور اپنی حکومت کی جانب سے ایران اور پاکستان میں آنے والے شدید زلزلے سے متاثر ھونے والے افراد ان کے اھل خانہ اور حکومت سے ھمدردی کا اظھار کیا۔
واضح رھے کہ پاکستان کے صوبےبلوچستان کے علاقے ماشکیل میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6 ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز زیر زمین 83 کلو میٹر میں جنوبی ایران میں تھا۔ گزشتہ روزپاکستان کے علاقے ماشکیل میں7.8 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد ھلاک اور 150سے زائد زخمی ھو گئے جبکہ تقریبا اسی شدت کا زلزلہ ایران کے شھر سراوان میں بھی آيا جس سےایک خاتون ھلاک اور 12 افراد زخمی ھوئے۔