دختر رسول حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ عليھا کے يوم شھادت پر پوری دنیا سوگوار ہے ۔ایران کےدارالحکومت تھران سميت پورے ايران ميں عزاداري کا سلسلہ جاري ہے ۔
اسي کے ساتھ نجف اشرف ميں امير المومنين حضرت علي عليہ السلام کا روضہ اقدس بھي عزاداروں سے مملو ہے - ھندوستان اور پاکستان ميں بھي دختر رسول کا عزاداري کا سلسلہ جاري ہے -
دختر رسول حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ عليھا کي شھادت کي تاريخ بعض روايتوں ميں تيرہ جمادي الاول اور بعض ميں تين جمادي الثاني بتائي گئي ہے اس مناسبت سے ايران ميں بيس دن تک ايام فاطمي کي مناسبت سے عزاداري کا سلسلہ جاري رھتا ہے۔
تيرہ جمادي الاول سے شروع ھونے والا عزاداري کا سلسلہ گزشتہ دنوں وسيع تر ھوگيا - مشھد مقدس ميں فرزندرسول حضرت امام علي رضا عليہ السلام کے روضہ اطھر ، قم ميں آپ کي خواھر گرامي حضرت معصومہ فاطمہ سلام اللہ عليھا کا روضہ اقدس ، دارالحکومت تھران ميں حضرت امام خميني رحمت اللہ عليہ کا مزار اشرف اور اسي طرح حضرت شاہ عبدالعظيم کا روضہ اور ديگر مذھبي مراکز ، اور حسينيے ، دختر رسول کے عزاداروں سے مملو رھے ۔
تھران ميں ايام فاطمي کي مناسبت سے، حسينيہ امام خميني رحمت اللہ عليہ ميں ، گزشتہ برسوں کي طرح اس سال بھي خمسہ مجالس کا اھتمام کيا گيا جس ميں قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے بھي شرکت کي -
مشھد مقدس حضرت امام علی رضا (ع) کے روضہ اقدس ميں دن و رات لاکھوں عزاداروں کا اجتماع اور عزاداري کے دستوں کي آمد کا سلسلہ جاري رھا ۔
قم ميں حضرت معصومہ فاطمہ سلام اللہ عليھا کے روضہ اقدس ميں بھي دن و رات عزاداري کا سلسلہ جاري رھا - مشھد مقدس ميں حضرت امام علي رضا عليہ السلام اور قم ميں حضرت معصومہ فاطمہ سلام اللہ عليھا کے روضوں ميں شام غريبان فاطمي کي مجالس کا بھي اھتمام کيا گيا جو نماز مغربين کے بعد شروع ھوا -
قم کے مضافات ميں واقع مسجد جمکران ميں بھي لاکھوں عزاداروں کا اجتماع رھا -
ايران کے ديگر تمام شھروں اور قريوں ميں بھي دختر رسول حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ عليھا کے يوم شھادت کي مناسبت سے مجالس عزا کا اھتمام کيا گيا اور جلوسھائے عزا بر آمد ھوئے -
عراق کے تمام شھروں اور قصبوں ميں بھي يوم شھادت دختر رسول کي مناسبت سے پر شکوہ انداز ميں عزاداري کي مجالس منعقد ھوئيں۔
عراق ميں اس مناسبت سے سب سے بڑا اجتماع نجف اشرف ميں امير المومنين حضرت علي عليہ السلام کے روضہ اقدس ميں ھوا-
نجف اشرف ميں روضہ امير المومنين (ع)ميں دن و رات لاکھوں عزادار سينہ زني اور نوحہ خواني ميں مصروف رھے -
کراچي، لاھور، کوئٹہ ، ملتان، اسلام آباد ، راولپنڈي ، دھلي، ممبئي، لکھنؤ ، حيدرآباد، علي پور، بنگلور اور کولکتہ سميت پاکستان اور ھندوستان ميں بھي حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ عليھا کے يوم شھادت کي مناسبت سے کئ دن سے عزاداري کا سلسلہ جاري ہے ۔
اسی مناسبت سے شام میں بد امني کے باوجود مختلف شھروں ميں بھي مجالس عزا منعقد ھوئيں، لبنان کے مختلف شھروں سے بھي دختر رسول(ص) کے يوم شھادت کي مناسبت عزاداري کا سلسلہ رھا۔
اس کے علاوہ امریکہ و یورپ کے مختلف علاقے میں حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ کی یوم شھادت کے موقع پر عزاداری کا سلسلہ رھا۔