www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

گوانتامو جیل کےخلاف امریکہ میں انسانی حقوق کی فعال شخصیتوں کےمظاھروں کےساتھ ھی انسانی حقوق کی پچیس تنظیموں

 اوراداروں نے ایک کھلےخط میں اس جیل کو بند کئےجانے کامطالبہ کیا ہے۔
انسانی حقوق کی سرگرم شخصیتوں نے بارہ اپریل کو پورے امریکہ میں مظاھرہ کرکے گوانتاموجیل کوبند کئےجانے کامطالبہ کیا۔
مظاھرین جو گوانتامو جیل کےقیدیوں کی یونیفارم کی رنگ کےکپڑے پھنے ھوئے تھے ، گوانتامو جیل کےقیدیوں کی افسوسناک صورت حال کی جانب توجہ مبذول کرانا چاھتے تھے جن کی بھوک ھڑتال تیسرے مھینےمیں داخل ھوگئی ہے ۔
گوانتامو جیل کےخلاف ھونےوالے یہ مظاھرے واشنگٹن میں وھائٹ ھاؤس کےسامنے ، نیویارک، سان فرانسیسکو، لاس انجلس اورشیکاگو میں بھی ھوئے۔
انسانی حقوق کی پچیس تنظیموں نےامریکی صدر باراک اوبامہ کےنام کھلےخط میں بڑے پیمانے پر لوگوں کی گرفتاری اور بغیرکسی مقدمے کےانھیں گوانتامو جیل میں بند رکھنے کی مذمت کی ہے۔
اس رپورٹ کےمطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل، ھیومن رائٹس واچ ، اور امریکہ کی شھری آزادی کی یونین جنھوں نے اس خط پردستخط کئے ہيں ، گوانتاموجیل میں ایک سوچھیاسٹھ قیدیوں کی بھوک ھڑتال کی جانب اشارہ کرتےھوئے، انھیں ان کےملکوں میں واپس بھیجنے یاان پرچارج شیٹ لگانے اوران پرمنصفانہ طور پرمقدمہ چلانے کامطالبہ کیا۔
امریکی حکومت نے ایک سوچھیاسٹھ قیدیوں کو بغیرکسی چارچ شیٹ اورمقدمے کےگوانتامو جیل میں بند کررکھا ہے۔
گوانتامو کےقیدی جو فروری کےمھینےکےابتدائی دنوں سےھی بھوک ھڑتال پر ہيں خود کوآزاد کئےجانے کامطالبہ کررھے ہيں ۔
گوانتامو جیل میں سیکورٹی اھلکاروں کےھاتھوں غیرانسانی رویے اورقیدیوں کےذاتی سامان کوضبط کیاجانا، قیدیوں کی بھوک ھڑتال کی اصلی وجہ ہے۔
گوانتامو جیل کی خراب صورت حال اورکچہ قیدیوں کی بھوک ھڑتال ، امریکہ کےشھری اداروں اوربین الاقوامی اداروں نیزشخصیتوں کےردعمل کاباعث ھوئي ہے۔
ایسےعالم میں جب گوانتامو جیل کےبحرانی اورنامناسب حالات، وکیلوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کےاحتجاج کاسبب بنے ہیں ، امریکی وزارت جنگ پینٹاگون اس جیل میں توسیع کرناچاھتی ہے۔
پینٹاگون تقریباپچاس ملین ڈالرخرچ کرکے اس جیل کی توسیع کرناچاھتا ہے اورامریکی وزارت جنگ کےحکام نےاعلان کیا ہےکہ کانگریس اسے پوری طرح بند نھيں کرناچاھتی۔
ان حالات میں گوانتامو جیل کےقیدیوں نے بھوک ھڑتال کےبعد ہڑتالی قیدیوں کےبحرانی حالات کی خبر دی ہے ۔
عالمی ریڈکراس کی بین الاقوامی کمیٹی نےگوانتانامو جیل میں بھوک ھڑتال جاری رھنے پر بڑھتی ھوئي تشویش کے پیش نظر اپنےنمائندوں کوقبل از وقت بھیجنے کااعلان کیا ہے۔
وکیلوں کےایک گروہ نے ایک فوری اقدام میں واشنگٹن میں فیڈرل عدالت کوایک رپورٹ پیش کرکے اعلان کیا ہے کہ گوانتانامو جیل کےسیکورٹی اھلکاروں نے، قیدیوں کوپانی تک نھيں فراھم کیا ہے۔
گوانتاموجیل دوھزاردو میں کوبا میں خلیج گوانتامو میں امریکی بحریہ کےاڈے میں قائم ھوئی تاکہ وھاں دھشگردی کےالزام میں گرفتار ھونےوالے قیدیوں کورکھاجاسکے۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ھائی کمشنرناوی پیلای کی گوانتاناموجیل بند کرنےکی کھلی درخواست کےباوجود، وھائٹ ھاؤس کےحکام نے اس سلسلےمیں کوئی اقدام نھيں کیاہے۔
امریکی صدر باراک اوبامہ نے سن دوھزار نو میں اپنے پھلے دورصدرات میں گوانتانا موجیل بند کرنے کا وعدہ کیا تھا جس پرابھی تک عمل نھيں ھوا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh