روس کے ٹی وی چینل نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی فوجی اردن میں شامی باغیوں اور دھشت گردوں کو تربیت دے رھے ہیں۔
روس کی ٹی وی چینل دو نے اپنی ایک رپورٹ میں کھا ہے کہ اردن کے کئی فوجی مراکز میں شامی دھشت گردوں کو بھرپور فوجی تربیت دی جا رھی ہے جس میں امریکی فوجی سرگرم حصہ لے رھے ہیں۔ اس ٹی وی چینل کے مطابق امریکہ دھشت گردوں کو تربیت دے کر شام میں دھشت گردی کی کارروائياں کروا رھا ہے اور وھاں دھشت گردی کا بازار گرم کیے ھوئے ہے۔ اردن کے حکام کے شام کے بحران میں غیرجانبدار ھونے کے دعووں کے باوجود سیرین لبریشن آرمی کے دھشت گرد اردن کے فوجی مراکز میں فوجی تربیت حاصل کر رھے ہیں جن کو امریکی فوجی انسٹرکٹر خاص طور پر چھاپہ مار جنگ کی تربیت دے رھے ہیں۔