www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

ایران میں نئے جوھری ثمرات کی رونمائی، صدر مملکت جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کی موجودگی میں ھوگی۔

ایران میں جوھری ٹیکنالوجی کے قومی دن کے موقع پر اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد منگل کے روز بعض سیاسی و فوجی حکام کے ھمراہ ایرانی ماھرین کے ھاتھوں حاصل ھونے والے نئے جوھری ثمرات کی تقریب رونمائی میں شریک ھوں گے۔ یہ تقریب تھران میں ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے میں منعقد ھوگی جس میں اس ادارے کے سربراہ جناب فریدون عباسی، ایران کی جوھری کامیابیوں کے بارے میں ایک رپورٹ بھی پیش کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ 20 فروردین مطابق 9 اپریل کی تاریخ، ایران میں جوھری ٹیکنالوجی کے قومی دن سے مناسبت رکھتی ہے ۔
 

Add comment


Security code
Refresh