امریکہ اس بات سے ڈرتا ہےکہ گوانتانامو جیل سے رھا ھونے والے افراد کھیں اس کے سیاہ کرتوتوں پر سے پردہ نہ ھٹادیں۔
ایک امریکی وکیل ایڈورڈ کوریگين نے گوانتانامو جیل میں جاری جسمانی ایذاوں کے عمل کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ گوانتانامو میں قیدیوں کو رکھنے کا کوئي قانونی جواز نھیں ہے اور امریکہ اس وجہ سے ان قیدیوں کو نھایت خطرناک قراردیتا ہےکہ وہ رھا ھوکر کھیں اس کے راز فاش نہ کردیں۔ کوریگین نے کھا کہ گوانتانامو کے قیدیوں کورھا کرنے کی صورت میں ساری دنیا یہ جان جائے گي کہ امریکہ نے ان کے ساتھ کیسا غیر انسانی سلوک کیا ہےلھذا امریکہ ان قیدیوں کو جیل میں رکھنے میں ھی اپنی عافیت سمجھ رھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ نھیں چاھتا کہ اس کے بھیانک رازفاش ھوں۔ یاد رھے امریکہ نے ایسے عالم میں گوانتانامو جیل میں سیکڑوں افراد کو قید کررکھا ہے جبکہ ان کی بے گناھی ثابت ھوچکی ہے۔