www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے عراق کے مستعفی اور حکومت کو مطلوب وزیر خزانہ رافع العیساوی کی سرزنش کی ہے۔

النخیل نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسامہ النجیفی اور رافع العیساوی سمیت نوری مالکی حکومت کے کئی مخالف سیاستدانوں نے امیر قطر سے خفیہ ملاقات کرکے عراق کے موجودہ حالات اور ملک کی سیاسی صورت حال کے بارے میں بات چیت کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق امیر قطر عراق کے سیاسی میدان میں سنیوں کے کم کردار پر انتھائي ناراض ہیں اس بنا پر انھوں نے العراقیہ پارٹی کے اعلی عھدیداروں کی حیثیت سے اسامہ النجیفی اور رافع العیساوی کی سرزنش کی ہے اور قطر کے مطلوبہ مقاصد حاصل کئے بغیر اس کے بجٹ کو ضائع کرنے پر ان پر سخت تنقید کی۔
واضح رھے کہ حالیہ دنوں کے دوران دارالحکومت بغداد سمیت عراق کے کئی شھروں میں دھشت گردی کے واقعات رونما ھوئے ہیں۔ مبصرین کا کھنا ہے کہ عراق میں دھشت گردی کے واقعات میں امریکہ صیھونی حکومت اور علاقے کے بعض عرب ممالک کا ھاتھ ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh