شام کے مسلح دھشتگردوں نے شمال مشرقی لبنان کو میزائیلی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مسلح دھشتگردوں نے آج شمال مشرق لبنان میں واقع بلدۃ سھلات شھر پر پانچ میزائیل داغے ۔
شام کے مسلح دھشتگرد کئي مھینوں سے شام کی جھڑپوں کا دائرہ لبنان کی سرزمین کے اندر تک پھیلانا چاھتے ہیں۔ اس مقصد کے لۓ انھوں نے متعدد مرتبہ اس ملک میں کارروائياں بھی انجام دی ہیں۔
لبنان پر کۓ جانے والے اس میزائیلی حملے میں ھونے والے ممکنہ جانی نقصان کی ابھی تک کوئی رپورٹ موصول نھیں ھوئی ہے۔
ادھر لبنان کی پارلیمنٹ کے رکن علی خریس نے ملک میں فرقہ واریت کو اقتدار اعلی کے کمزور ھونے کا باعث قرار دیا ہے۔ علی خریس نے بیروت میں سنی علماء پر کۓ جانے والے حملے پر تنقید کرتے ھوئے کھا کہ اس طرح کی جھڑپیں لبنان کے قومی اتحاد کو کمزور کرنے کا سبب بن سکتی ہیں اس لۓ دشمنوں کی سازشوں کے بارے میں خبردار رھنا چاھۓ۔ انھوں نے مزید کھا کہ امریکہ اور صیھونی حکومت لبنان میں فرقہ واریت پھیلا کر استقامت کو نقصان پھنچانا چاھتے ہیں۔