اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متحدہ عرب امارات کی درخواست پر یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ پراسلحہ جاتی پابندی کی مدت مزید ایک سال کے لئے بڑھا دی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متحدہ عرب امارات کی درخواست پر یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ پر اسلحہ جاتی پابندی کی مدت مزید ایک سال کے لئے بڑھا دی۔
متحدہ عرب امارات نے یہ درخواست ایسے وقت دی تھی کہ یمن کی فوج نے ابو ظبی کی جانب سے یمن پر ہونے والی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی کئی تنصیبات پر ہونے والے ڈرون اور میزائلی حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
متحدہ عرب امارات کی اس قرارداد کے حق میں 11 ووٹ آئے جبکہ کونسل کے بقیہ اراکین آئرلینڈ، برازیل، میکسیکو اور ناروے نے ووٹ دینے سے گریز کیا۔
واضح رہے کہ یمن پر جارج اتحاد کے جاری حملوں کے جواب میں، یمنی فورسز نے حالیہ مہینوں کے دوران سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر ڈرون اور میزائل حملے بڑھا دیئے اور اس نے مزید حملے کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے، اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر مارچ 2015 سے یمن پر وحشیانہ حملے کررہا ہے اور اس ملک کا اس نے بری بحری اور فضائی محاصرہ بھی کر رکھا ہے- یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں اب تک دسیوں ھزار یمنی شھید و زخمی ہوچکے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ افراد بے گھر اور دربدر ہوچکے ہیں ۔
سعودی عرب کی فوجی جارحیت کے نتیجے میں غریب عرب ملک یمن کو غذاؤں اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ یمنی عوام کی استقامت کے باعث سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو اب تک اپنے مذموم اہداف میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔
سعودی عرب کی جانب سےمارچ 2015 سے یمن کو وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنانے کا ایک مقصد یمن کے مستعفی و مفرور سابق صدر منصور ہادی کو دوبارہ برسراقتدار لانا اور اس ملک کے ذخائر پر قبضہ کرنا ہے۔
سلامتی کونسل کی الٹی گنگا، جارح کے بجائے دفاع کرنے والے پر پابندی کی مدت بڑھائی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 430