اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ اگر امریکی ، پابندیاں اٹھا لیں تو ہم اسی دن سے ایٹمی سمجھوتے کی مکمل پابندی شروع کردیں گے-
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں ، ایرانی عوام پر ایک بڑا ظلم ہیں جنھیں ختم ہونا چاہئے۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ اگر ارادہ مضبوط ہو تو امریکہ ایک دن میں پابندیاں ختم کرسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر امریکا پابندیاں ختم کردے تو ہم بھی معاہدے پر عمل درآمد شروع کردیں گے۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ پابندیوں کے سلسلے میں سو فیصد قصور وار امریکہ ہے ، اس میں کسی کو شک نہیں ہے ۔انھوں نے کہا کہ ٹرمپ کے زمانے میں امریکیوں نے یہ غیرقانونی ، غیرانسانی اور دہشتگردانہ کام کیا اور ہمارے عوام کو ہر چیز سے محروم کردیا ۔
صدرحسن روحانی نے امریکہ کی نئی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم لوگ دھشتگردانہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہو ، ہمارے پیسے روکے ہوئے ہو ، ہماری تجارت میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہو یہاں تک کہ کورونا ویکسین کی خریداری میں بھی مشکلات کھڑی کر رہے ہو اور ہم تک ویکسین بھی نہیں پہنچنے دے رہے ہو۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر نے بارہ فروردین کی مناسبت سے کہا کہ بارہ فروردین یوم اسلامی جمھوریہ ایران ہے جو جمھوریت ، اسلامیت اور ایران سے مرکب ہے اور یہی تینوں اسلامی جمھوری نظام کے اصلی ارکان ہیں ۔
اگر امریکہ سمجھوتے میں واپس آجائے تو ہم بھی مکمل عمل درآمد شروع کردیں گے : صدر حسن روحانی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 758