عراق کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کاظمین میں ہونے والے دھشت گردانہ حملے میں ایک عورت شھید ہوئی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سیکورٹی ذرائع نے منگل کو اپنے دوسرے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کاظمین میں ہونے والے دستی بم کے دھماکے میں ایک عورت شھید ہوئی ہے۔
اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کا علاج کیا جا رہا ہے جبکہ معمولی طور پر زخمی ہونے والے افراد کا معالجہ کرکے انھیں ان کے گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔
واضح رہے کہ عراق کے دار الحکومت بغداد کے نزدیک الکاظمین میں حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے زائرین کو نشانہ بنا کر دھشت گردانہ حملہ کیا گیا۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے زائرین حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے روضے کی زیارت کرنے جا رہے تھے کہ ان پر یہ حملہ کیا گیا۔