بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کی تحریک اعتماد کو ان کے خوف کی علامت قرار دیا ہے۔
لاھور میں پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شھباز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینا ان کے خوف کی علامت تھا۔
انھوں نے ایوان میں ہونے والی ووٹنگ میں دھاندلی کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ اعتماد کے لئے ووٹنگ میں جو نمبر دکھائے گئے ہیں درست نہیں ہیں کیونکہ اتنے ارکان بقول ان کے ایوان میں موجود نہیں تھے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اب عدم اعتماد کا فیصلہ عمران خان نہیں کریں گے بلکہ اپوزیشن کرے گی ۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شھباز نے کہا کہ بلاول بھٹوسے تمام معاملات پر گفتگو ہوئی ہے، ہم نے میثاق جمہوریت سے بہت سیکھا ہے، اور ہم مل کر آگے بڑھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے مقاصد صرف لانگ مارچ یا عدم اعتماد کی تحریک تک نہیں۔
بلاول نے تحریک اعتماد کو عمران خان کے خوف کی علامت قرار دے دیا
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 281