www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

202f1
رھبرانقلاب اسلامی کے نام روس کے صدرکا مکتوب رھبر کے مشیر ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی کو پیش کیا گیا۔
روس کے صدر ولادیمیرپوتین نے رھبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نام جوابی پیغام ارسال کیا ہے جو تہران میں متعین روس کے سفیر نے رھبرانقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹراکبر ولایتی کی خدمت میں پیش کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے روس اور ایران کی دوستی کو اہم اور پايدار بتایا اور مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو تاریخی نوعیت کا حامل قراردیا۔
ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے شام کے تعلق سے روس اور ایران کے باہمی تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کی دعوت پرانجام پانے والے باہمی تعاون کے سبب شام نے مسلط کردہ عالمی جنگ میں کہ جس میں دنیا کے 70 ممالک شریک تھے استقامت دکھائی اور کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ درایں اثنا روس کے سفیر لوان جاگاریان نے تہران ماسکو کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس اور ایران کے درمیان دوجانبہ تعلقات میں استحکام کے سبب دونوں ملکوں نے باہمی تعاون کے فروغ کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں۔
اس ملاقات میں فریقین نے دفاعی اور ایٹمی امور کے علاوہ تیل، زراعت، تجارت سمیت اہم عالمی اور علاقائی مسائل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل رھبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے نام ایک مکتوب ارسال کیا تھا۔

Add comment


Security code
Refresh