www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

366f6
مقبوضہ بیت المقدس سے شائع ہونے والے ایک اخبار نے لکھا ہے کہ وزیر اعظم اور موجودہ اور سابق وزیر جنگ کو عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے حراست میں لیے جانے کا حکم مل سکتا ہے۔
جیروسلم پوسٹ نے لکھا ہے کہ آئي سی سی جنگي جرائم میں ملوث ہونے کے سبب ممکنہ طور پر کئي صھیونی حکام کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کر سکتی ہے۔
اخبار کا کہنا ہے کہ ھیگ کی عالمی عدالت جن لوگوں کو سزا سنا سکتی ہے ان میں سب سے پہلے وہ لوگ آتے ہیں جنھوں نے سنہ دو ھزار چودہ میں ہوئي غزہ جنگ کے سلسلے میں فیصلے کیے تھے۔
دوسرا گروہ ان لوگوں کا ہو سکتا ہے جنھوں نے غزہ کے سرحدی بحران میں کردار ادا کیا تھا اور تیسرا گروہ ان لوگوں کا ہوگا جنھوں نے صھیونی کالونیوں کی توسیع کے فیصلے میں کردار ادا کیا تھا۔
جیروسلم پوسٹ کے مطابق صھیونی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاھو تینوں گروہوں میں آتے ہیں اور اس وقت کے صھیونی آرمی چیف بینی گانٹز اور اس وقت کے وزیر جنگ موشے یعلون کی گرفتاری کا سب سے زیادہ امکان ہے۔ اسی کے ساتھ غزہ جنگ میں دخیل کچھ صھیونی کمانڈروں کو بھی سزا دی جا سکتی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh