سیستان و بلوچستان کے سراوان علاقے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایک گاڑی پر ایک دھشت گرد گروہ کے افراد نے حملہ کیا ہے۔
جنوب مشرقی ایران میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی فورس کی قدس چھاؤنی کے دفتر تعلقات عامہ نے ایک بیان جاری کر کے سراوان میں سپاہ کی ایک گاڑی پر دھشت گردانہ حملے کی اطلاع دی ہے۔
اس بیان کے مطابق منگل کے روز ایک دھشت گرد گروہ کے افراد نے ایک بزدلانہ کارروائي کی اور سراوان ضلع میں ایک دیہی علاقے میں سڑک کی تعمیر کے ذریعے اس علاقے کے عوام کی خدمت کرنے والے سپاہ پاسداران کی انجینیرنگ یونٹ کے افراد کی گاڑی پر حملہ کر دیا۔
بیان میں کہا گيا ہے کہ اس دھشت گردانہ حملے میں سپاہ کی انجینیرنگ یونٹ کا ایک رکن زخمی ہو گيا جبکہ ایک دیگر لاپتہ ہے۔ جنوب مشرقی ایران میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی فورس کی قدس چھاؤنی کے دفتر تعلقات عامہ کے بیان میں کہا گيا ہے کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائيوں سے خطے کے محروم لوگوں کی خدمت جاری رکھنے کے کام میں کوئي خلل نہیں آئے گا۔
سیستان و بلوچستان میں سپاہ کی گاڑی پر دھشت گردوں کا حملہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 238