www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

لبنان کے وزیر دفاع نے اس ملک میں بڑھتی ھوئی دھشتگردی پر تشویش کا اظھار کیا ہے۔

سانا نیوز کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر دفاع فایز غصن نے کھا کہ اس ملک میں دھشتگردوں کی بڑھتی ھوئی تعداد خطرے کا باعث ہے اور اس خطرے سے کوئی محفوظ نھیں رہ سکتا۔
لبنان کے وزیر دفاع نے مزید کھا کہ اگر لبنان کی صورت حال سیکورٹی کے لحاظ سے کنٹرول سے باھر ھوجائے تو اس کا نقصان سب کو اٹھانا پڑے گا۔
لبنان کے مختلف علاقوں میں حالیہ مھینوں میں مسلح دھشتگردوں کی تعداد میں اضافہ ھوگیا ہے اور یہ دھشتگرد عناصر اس ملک کے مختلف علاقوں میں دھشتگردانہ کاروائیاں بھی کرچکے ہیں جبکہ انھی دھشتگردوں نے اس ملک کی فوج پر بھی حملے کیئے ہیں جس کے نتیجے میں لبنان کے کئی فوجی جاں بحق و زخمی بھی ھوئے ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh