www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

621g5
عراق میں داعش کی باقیات کے لئے جدیدترین ہتھیاروں اور رات کی تاریکی میں دیکھنے والی دوربینوں کے امریکی تحفے کا انکشاف ہوا ہے۔
علمائے مسلمان نامی یونین کے صدر جبار العموری نے دیالی میں بدنام زمانہ دھشت گرد گروہ داعش کی باقیات کے لئے جدید ترین ہتھیار فراہم کئے جانے کا انکشاف کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جبار المعموری نے کہا ہے امریکہ کی جانب سے داعش کے باقیماندہ عناصر کے لئے اسلحے کی کئی کھیپیں عراق بھیجی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ داعش کے عناصر نے حال میں امریکہ سے جدید ترین اسنائپر گنیں حاصل کی ہیں۔
جبارالعموری نے کہا ہے کہ دیالی اور دیگر صوبوں میں سیکورٹی کی صورتحال بدل رہی ہے جہاں داعش سے وابستہ عناصر سے اسنائپر کی طرز پر استفادہ کیا جارہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ داعشی دھشت گرد عناصر عام طور پر رات کی تاریکی میں لوگوں کو بہت دور سے نشانہ بناتے ہیں۔
جبار العموری نے یہ بھی انکشاف کیا ہے امریکہ نے داعشیوں کو رات کی تاریکی میں دیکھنے والی دوربینیں بھی فراہم کی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ رات کو ٹارگٹ کلنگ میں اضافے کا سبب یہی دوربینيں ہيں جو امریکہ نے دھشت گردوں کے اختیار میں دی ہیں۔
جبارالعموری نے بتایا کہ حمرین کے پہاڑی علاقے سے حال ہی میں اسی قسم کے ہتھیار ملے ہیں کہ جن کے بارے میں وسیع تحقیقات کی ضرورت ہے تاکہ معلوم ہوسکے کہ یہ ہتھیار کس طرح اور کس کے ذریعے داعشی عناصر تک پہنچے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh