اسلامی جمھوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے منگل کو عراقی عدلیہ کی اعلی کونسل کے سربراہ فائق زیدان سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان عدالتی و قانونی امور میں تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
انھوں نے اس سے قبل شھید قاسم سلیمانی اور شھید ابو مہدی المہندس کی شہادت کا مرتبہ بیان کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ دونوں عظیم شھداء دھشتگردی کے خلاف جنگ کے عظیم مجاہد تھے اور ان کے قتل کا انتقام امریکہ سے ضرور لیا جائے گا۔
ایران کی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے منگل کو عراقی عدلیہ کے سربراہ فائق زیدان سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان عدالتی و قانونی تعاون کو مضبوط بنانے اور اسے فروغ دینے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
اسلامی جمھوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ کے دورہ بغداد میں مختلف مسائل کے درمیان، شہدائے استقامت جنرل قاسم سلیمانی اور جنرل ابومہدی المہندس کے قتل کا مسئلہ خاص طور پر زیر غور رہا۔ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ رئیسی، عراقی عدالتی کونسل کے سربراہ فائق زیدان کی سرکاری دعوت پر پیر کی شب بغداد پہنچے ہیں۔
ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے بغداد ایئرپورٹ پر پہنچتے ہی سب سے پہلے عالم اسلام کے دو عظیم شھیدوں کی جائے شہادت پر حاضری دی اور جنرل قاسم سلیمانی اور جنرل ابومہدی المہندس کو خراج عقیدت پیش کیا۔
حجت الاسلام سید ابراھیم رئیسی نے ان دونوں شہدائے اسلام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس مقام پر ایرانی و عراقی خون ایک دوسرے میں مل گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ جگہ امریکی جرائم اور اسکی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا مظہر بن چکی ہے۔ اسلامی جمھوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ یہ دونوں محترم شہداء ایران و عراق ہی نہیں بلکہ پورے عالم اسلام اور دنیائے انسانیت سے تعلق رکھتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ انتقام الہی کا ہاتھ ہمیشہ قوم کی آستینوں سے باہر آتا ہے اور آئندہ بھی آتا رہے گا۔ حجت الاسلام ابراہیم رئیسی نے امریکہ کی جانب سے داعش دھشتگرد گروہ کی حمایتوں کی جانب بھی اشارہ کیا اور کہا کہ امریکہ نے خود داعش کو جنم دیا اور اس کی حمایت کرتا ہے اور وہی اس دھشتگرد گروہ کو ہر قسم کے ہتھیار دے رہا ہے اور مالی و انٹیلیجنس مدد بھی فراہم کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ ، اس گروہ کو مسلمانوں سے لڑا رہا ہے اور اس کے ذریعے مسلمانوں کا خون بہا رہا ہے اور جو لوگ داعش کا مقابلہ کرتے ہیں انہیں بھی نشانہ بناتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران کے قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی حشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس کو تین جنوری دو ھزار بیس کو امریکی دھشتگردوں نے بغداد ایئرپورٹ کے قریب ایک بزدلانہ حملہ کر کے شھید کردیا تھا۔ شھید جنرل قاسم سلیمانی عراقی حکومت کی دعوت پر اس ملک کے سرکاری دورے پر تھے۔
امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کے اعلان کے مطابق اس حملے کا حکم براہ راست ڈونالڈ ٹرمپ نے جاری کیا تھا ۔ عراق کی ایک عدالت نے گزشتہ سات جنوری کو اس قتل کیس کے اصلی مجرم سابق امریکی صدر ٹرمپ کی گرفتاری کا حکم صادر کیا ہے۔
شھید سلیمانی اور شھید ابومہدی کے خون کا انتقام یقینی ہے: آیت اللہ رئیسی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 196