ھندوستانی کانگریس پارٹی کے سینیئر رھنما اور راجیہ سبھا کے رکن غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ انھیں ھندوستانی مسلمان ہونے پر فخر ہے۔
کانگریس پارٹی کے سینئیر رہنما غلام نبی آزاد نے منگل کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں اپنے الوداعی تقریر میں کہا کہ انھیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ ھندوستانی مسلمان ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ھندوستان کے سبھی مسلمانوں کو اپنے مسلمان ہونے پر فخر ہونا چاہئے۔
ایوان میں غلام نبی آزاد کی الوداعی تقریب سے خطاب میں ھندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے ان کے رویئے اور طرزعمل کو قابل تقلید قرار دیا۔
انھوں نے کہا کہ غلام نبی آزاد نے پارلیمنٹ میں اپنی رکنیت کے دوران ہمیشہ پارلیمنٹ کے وقار اور جمھوری اصولوں کا خیال رکھا ہے اور پارلیمنٹیرین کی حیثیت سے قابل تقلید کردار پیش کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ غلام نبی آزاد نے کبھی قائد حزب اختلاف کی حیثیت سے اپنا تسلط جمانے کی کوشش نہیں کی بلکہ اپنی پارٹی کے ساتھ ہی ملک اور ایوان کی بھی فکر کی ہے۔
غلام نبی آزاد نے قابل تقلید کردار پیش کیا ہے: وزیر اعظم مودی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 228