اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر دفاع نے ھندوستان کے فوجی سربراہ سے ملاقات کی۔
ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل امیر حاتمی نے بدھ کے روز عالمی دفاعی صنعت کی نمائش میں ھندوستان کے آرمی چیف بی پی ایل راوت سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ ایران اور ھندوستان کے درمیان پائے جانے والے تاریخی اور ثقافتی اشتراکات اور ان کے مشترکہ نظریات، بہت سے علاقائی اور عالمی مسائل پر ایک جیسے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ دفاع کے شعبے میں باہمی تعاون، سیکورٹی کے میدان میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
اس ملاقات میں ھندوستان کے آرمی چیف نے عالمی دفاعی صنعت کی نمائش میں ایران کے وزیر دفاع کی موجودگی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس ملاقات میں دفاعی شعبے میں دو طرفہ تعلقات میں توسیع کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں فریق نے مستقبل میں بھی گفتگو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
ایرانی وزیر دفاع کا ھندوستان کا دورہ، آرمی چیف سے اہم مسائل پر گفتگو
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 206