www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

236e6
امریکہ کے ایک سابق عہدے دار نے خبردار کیا ہے کہ ایمیگریشن کے حوالے سے نو منتخب صدر جوبائیڈن کی نئی پالیسیاں ملک کے سرحدی علاقوں کو بحرانی صورتحال سے دوچار کر دیں گی۔
فاکس نیوز کے مطابق ٹرمپ حکومت کے ہوم لینڈ سکیورٹی کے ایک اعلیٰ عہدے دار چاڈ وولف نے دعویٰ کیا ہے کہ جوبائیڈن کی نئی ایمیگریشن پالسیوں سے کورونا وائرس اور اقتصادی بحرانوں کے ساتھ ساتھ ایک اور بحران ملک میں کھڑا ہو جائے گا جس سے امریکہ کے سرحدی علاقوں کو روبرو ہونا پڑ سکتا ہے۔
ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی دعوا کیا کہ بائیڈن نے اپنی صدارت کے پہلے روز جو فرامین جاری کئے ہیں، اُس سے جنوب مغربی امریکہ میں مشکلات کھڑی ہو جائیں گی اور پھر ملک سے غیر قانونی مہاجرین کو ملک سے نکالنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
چاد وولف نے اظہار تشویش کیا کہ امریکہ آنے والے غیر ملکی تارکین وطن کے سلسلے میں بائیڈن کی نئی پالیسیوں سے، ایسے حالات میں کہ جب لاکھوں امریکی بے روزگار ہو چکے ہیں، لاکھوں مہاجرین کے لئے روزگار کے مواقع فراہم ہو جائیں گے۔
خیال رہے کہ جوبائیڈن نے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد پہلے ہی دن ڈونلڈ ٹرمپ کے جاری کردہ فرامین کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سترہ ایگزیکیٹیو آڈرز پر دستخط کئے تھے۔

Add comment


Security code
Refresh