اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی بیالیسویں سالگرہ کے موقع پر اپنی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اورعظیم رھنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ان سے تجدید عہد کیا۔
ایرانی صدر اور ان کی کابینہ کے اراکین نے اس موقع پر سابق صدر ہاشمی رفسنجانی اور شہدائے انقلاب کے مزارپر حاضر ہوکر شھید محمد علی رجایی، محمد جواد باہنر، محمدحسین بہشتی، شہدائے 7 تیر، شہدای دفاع مقدس اور دیگر شہداء کی ارواح کے لئے فاتحہ خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی.
بیالیس سال قبل 12 بھمن کو اسلامی جمھوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رح) پندرہ سال کی جلاوطنی کے بعد ایران واپس تشریف لائے تھے اور قوم نے آپ کا فقید المثال استقبال کیا تھا۔
امام خمینی(رح) کی وطن واپسی کے محض دس روز بعد ایران کا عظیم اسلامی انقلاب کامیابی سے ہمکنارہوا تھا اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایران میں ہرسال ان ایام میں "عشرہ فجر" کے نام سے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی دس روزہ تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہےکہ اسلامی انقلاب کی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں باقاعدہ طور پر خصوصی تقریبات شروع ہوگئی ہیں۔
کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال ایرانی عوام 22 بھمن کو عوامی ریلیوں کی جگہ پورے ملک میں موٹر سائیل اور کار ریلی نکالیں گے اور بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد کریں گے.
صدر حسن روحانی اور کابینہ کے اراکین کا امام خمینی (رح) سے تجدید عہد
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 208