www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

320e5
امریکا کے ایک سابق اور کہنہ کار سفارتکار مارک فیٹز پیٹریک نے فرانسیسی صدر کے حالیہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی مذاکرات میں نئے رکن کو شامل نہیں کیا جانا چاہئے۔
انھوں نے سنیچر کے روز ٹوئٹ کر کے کہا کہ فرانس کے صدر امانوئیل میکرون کو ایٹمی مذاکرات کے جاری رہنے کی جانب اشارہ کرنا چاہئے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی معاہدے کو پھر سے زندہ کرنے کے مذاکرات میں نئے رکن کو شامل نہیں کیا جانا چاہئے۔
اس سے پہلے ایران نے واضح کر دیا تھا کہ ایٹمی معاہدے کے مذاکرات میں سعودی عرب کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے قومی سلامتی اور خارجہ تعلقات کمیشن کے ترجمان ابوالفضل عمویی نے کہا کہ تہران جامع ایٹمی معاہدے میں سعودی عرب کے کسی بھی کردار کا قائل نہیں۔
قومی سلامتی اور خارجہ تعلقات کے پارلیمانی کمیشن کے ترجمان نے واضح کیا کہ ایٹمی معاہدے کے ارکان واضح ہیں اور ان کا ذکر سلامتی کونسل کی قرار داد بائیس اکتیس میں بھی صراحت کے ساتھ موجود ہے بنا برایں اس معاہدے میں سعودی عرب کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ فرانسیسی صدر امانوئیل میکرون نے پیرس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سعودی عرب سمیت خطے کے بعض ممالک کو ایران کے ساتھ ہونے والے ممکنہ ایٹمی مذاکرات میں شامل کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh