www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

315e8
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ نے سعودی اتحاد کے ایجنٹوں کے ہاتھوں یمنی خواتین کو اغوا کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
العہد خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاراللہ کے سینئر مذاکرات کار اور ترجمان محمد عبد السلام نے پیر کو بتایا کہ سعودی ایجنٹوں کے ہاتھوں شہر مآرب میں سات یمنی خواتین کا اغوا، مذہبی اصولوں کی خلاف ورزی اور قبائلی سنت کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔
تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ ان کے اس کام کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
واضح رہے کہ منصور ہادی کی حکومت سے متعلق مسلح افراد نے حال ہی میں مآرب شہر سے سات خواتین کو اس الزام میں اغوا کر لیا کہ وہ نیشنل سالویشن حکومت کے لئے جاسوسی کر رہی تھیں۔
یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر خارجہ حسین العزی نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ ان خواتین کو کسی نامعلوم جگہ پر منتقل کر لیا گیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh