خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے جنوب میں امریکی فوجیوں کے ایک کانوائے کے راستے میں دھماکہ ہوا ہے۔
صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ صوبہ الدیوانیه میں اس وقت ہوا جب امریکی دھشتگرد فوجی سازو سامان لے جا رہے تھے۔ ابھی تک دھماکے سے ممکنہ طور پر ہونے والے جانی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔
گزشتہ دنوں کے دوران امریکہ کے دھشت گرد فوجیوں کے کانوائے کے راستے میں کئی دھماکے ہوئے۔
اس سے پہلے بھی عراقی ذرائع نے کچھ امریکی کانوائے پر حملوں کی خبر دی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں کے لئے امداد لے جانے والے کاروان معمولا شام یا کویت کی سرحدوں سے عراق میں داخل ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ عرصے سے عراق میں امریکی فوجی کانوائے اور اس کی فوجی چھاونیوں پر حملے ہو رہے ہیں۔
عراق کے عوام اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کی مسلسل مخالفت کرتے آ رہے ہیں۔
اس ملک کی پارلیمنٹ بھی عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا بل منظور کر چکی ہے۔
عراق: امریکی دھشت گرد فوجیوں کے کانوائے کے راستے میں دھماکہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 199