www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

403e2
ایران کا کہنا ہے کہ خلیج فارس میں نا امنی اور عدم استحکام میں فرانسیسی ہتھیاروں کا بڑا کردار ہے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے فرانس کی جانب سے خلیج فارس کے عرب ممالک کو بے حساب ہتھیار فروخت کئے جانے کے بارے میں کہا کہ فرانسیسی حکام، خلیج فارس کے عرب ممالک کو بڑی مقدار میں اسلحے فروخت کئے جانے سے اگر پریشان ہیں تو مناسب یہ ہوگا کہ وہ اس بارے میں اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مغربی اسلحوں کےساتھ فرانسیسی ہتھیار بھی ھزاروں یمنیوں کے قتل عام کا سبب بنے ہیں۔
خطیب زادے کے مطابق فرانس، برطانیہ، امریکا اور دوسرے ممالک کی جانب سے ہتھیاروں کی برآمد روکے بغیر مشرق وسطی جیسے حساس علاقے میں امن و استحکام کی امید کرنا بے سود ہے۔

Add comment


Security code
Refresh