www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

437e8
شمال مشرقی شام میں واقع جیل میں داعش کے دھشت گردوں نے بغاوت کر دی جس کے بعد آسمان میں امریکی ہیلی کاپٹر پرواز کرنے لگے۔
شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق سنیچر کو صوبہ الحسکہ کے جنوب میں واقع الشددای شہر کی جیل میں جہاں زیادہ تر داعش کے قیدی قید ہیں، داعش کے دھشت گردوں نے خوب توڑ پھوڑ کی۔
داعش کے دھشت گردوں نے جیل میں موجود ساری چیزوں کو توڑ دیا ہے۔ شام کی اس جیل پر قبضہ سیرین ڈیموکریٹک فورس کا ہے۔ اس گروہ کو امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔
اس جیل میں داعش کے تقریبا 5000 عناصر قید ہیں۔ جس وقت سیکورٹی اہلکاروں نے جیل پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اسی وقت آسمان میں امریکی ہیلی کاپٹر پرواز کرنے لگے۔
حال ہی میں المیادین ٹی وی چینل نے مقامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ گزشتہ تین مہینے کے دوران امریکی فوجیوں نے شام کی کچھ جیلوں سے داعش کے دھشت گردوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکال کر شام کی فوج پر حملہ کرنے کے مقصد سے الگ الگ مقامات پر منتقل کر دیا۔
اس سے پہلے یہ بھی اطلاع موصول ہوئی تھی کہ امریکی فوجی، داعش کے دھشت گردوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے شام کے ملنے والی سرحدوں پر منتقل کرتے ہیں جہاں سے وہ عراق کے اندر داخل ہوکر دھشت گردانہ کارروائیاں کرتے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh