اسلامی جمھوریہ ایران کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر صھیونی حکومت نے اسلامی جمھوریہ ایران کے خلاف چھوٹی سی بھی بیوقوفی کی تو ہم ان کی میزائیل چھاونیوں کو بھی نشانہ بنائیں گے جن کے بارے میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ایران پر حملے کے لئے ہی تیار کی گئی ہے اور بہت ہی کم وقت میں حیفا اور تل ابیب کو نیست و نابود کر دیں گے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آئی آر جی سی کے کمانڈر جنرل ابو الفضل شکارچی نے صھیونی حکومت کے آرمی چیف کی حالیہ دھمکی کو نفسیاتی جنگ قرار دیا اور کہا کہ وہ ابھی تک ایران کی مسلح افواج کی طاقت اور قدرت کو سمجھ نہیں سکے ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ صھیونی حکومت کے آرمی چیف کی دھمکیاں، نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں اور اگر حقیقت بھی ہو تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جیسا کے رھبر انقلاب اسلامی نے ماضی میں فرمایا تھا کہ اگر صھیونی حکومت نے اسلامی جمھوریہ ایران کے خلاف چھوٹی سی بھی بیوقوفی کی تو ہم ان کی میزائیل چھاونیوں کو بھی نشانہ بنائیں گے جن کے بارے میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ایران پر حملے کے لئے ہی تیار کی گئی ہے اور بہت ہی کم وقت میں حیفا اور تل ابیب کو نیست و نابود کر دیں گے۔
جنرل ابو الفضل شکارچی نے تاکید کی کہ ان کو ایران کی طاقت کا اندازہ نہیں ہے، کچھ توانائیاں مخفی ہیں اور کچھ کا فوجی مشقوں کے درمیان مظاہرہ کیا گیا ہے اور انھیں توانائیوں کے ذریعے تل ابیب کو بہت ہی کم مدت میں نیست و نابود کر سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر انھوں نے کوئی بیوقوفی کی تو اپنا شیرازہ بکھرتا ہوا دیکھیں گے۔
اسرائیل کی کوئی بھی بیوقوفی اس کی آخری بیوقوفی ہوگی، جنرل ابو الفضل شکارچی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 220