www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

557e9
امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے ملک میں منظم نسل پرستی کا اعتراف کیا ہے۔
جو بائیڈن نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں ملک میں جاری منظم نسل پرستی اور ناانصافیوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس صورتحال نے امریکہ میں زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے۔
ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب سینیٹ کے رکن اور نائب صدر کی حیثیت سے ان کے پورے دور میں سیاہ فاموں کے خلاف تشدد اور نسلی امتیاز کے لاتعداد واقعات رونما ہوئے تھے۔
صدر جو بائیڈن کو سن دوھزار بیس کی انتخابی مہم کے دوران بھی سیاہ فاموں کے خلاف متنازعہ بیان دینے پر معافی مانگنے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔
امریکہ میں پچیس مئی دوھزار بیس کو پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام امریکی شہری کے قتل کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔
امریکی پولیس نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم کے تحت نسل پرستی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کو طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش کی تھی جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ ھزاروں کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

Add comment


Security code
Refresh