www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

509e3
صھیونی حکومت کے سابق پارلیمنٹ اسپیکر ابراہم برگ نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ اب انھیں یہودی تصور نہ کریں۔
فرانسیسی ویب سائٹ میڈیا پارٹ سے انٹرویو میں ابراہم برگ نے کہا کہ وہ اب خود کو یہودی نہیں مانتے اس لئے انھوں نے وزارت داخلہ کے رجسٹر سے یہودی کے طور پر اپنا نام ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ابراہم برگ تقریبا چالیس سال سے پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب ہوتے رہے ہیں اور الگ الگ حکومتوں میں تین بار وزیر بھی رہ چکے ہیں۔
ابراہم برگ نے اپنی کتاب ہٹلر پر فتح میں لکھا کہ وہ صھیونی شناخت سے خود کو الگ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا یہ خیال ہے کہ وہ یہودی حکومت ہے اور یہی اس کی تباہی کی چابی ہے۔
ابراہم برگ نے اسرائیلیوں کے درمیان تیزی سے پھیل رہی نسلی امتیاز کی مذمت کی۔ انھوں نے 2003 میں یدیعوت آحارنوت میں شائع اپنے مقالے میں لکھا تھا کہ صھیونی انقلاب دم توڑ چکا ہے۔ ابراہم برگ نے کہا کہ صھیونیزم کو اسرائیل کے قیام کے بعد فورا ختم کر دینا چاہئے تھا۔
کچھ ہفتے پہلے برگ نے بیت المقدس کی عدالت سے مطالبہ کیا تھا کہ وزارت داخلہ میں یہودی کی حیثیت سے ان کے رجسٹرد کو کینسل کیا جائے کیونکہ اب انہیں نہيں لگتا کہ یہودی نسل سے کسی طرح کا ان کا تعلق رہ گیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh