www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

729e3
ٹرمپ کے وارث امریکا کے نئے صدر جو بائیڈن کے وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف اپنی باضابطہ ہرزہ سرائی کا آغاز کرتے ہوئے اس پر دنیا کا سب سے بڑا دھشت گرد ملک ہونے کا الزام عائد کیا۔
مشرق نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی امور کے ایرانی تجزیہ نگار فؤاد ایزدی نے امریکا کے نئے وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کے سینٹ میں آج کے بیان کے کچھ حصے ٹوئٹ کئے۔
انھوں نے ٹوئٹ کیا کہ امریکا کے نئے وزیر خارجہ نے سینیٹ میں اپنے آج کے بیان میں کہا کہ ایران، دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے، علاقے میں ایران کے تباہ کن اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لئے ہم اسرائیل سے ھماھنگ ہیں۔
انھوں نے سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایٹمی معاہدے میں واپسی کے لئے ایران کی میزائل طاقت اور علاقے میں تہران کی موجودگی کے موضوع پر گفتگو ہونی چاہئے۔

Add comment


Security code
Refresh