کویت کی پارلیمنٹ نے ایک بار پھر صھیونی حکومت کے ساتھ کسی طرح کے تعلقات قائم کرنے کی مخالفت پر مبنی اپنے ملک کے پائدار موقف کا اعادہ کیا ہے۔
العھد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق کویت کی پارلیمنٹ کے اسپیکر مرزوق الغانم نے فلسطین کی تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے سیکریٹری جبرئیل رجوف سے ملاقات میں کہا کہ ان کا ملک فلسطین کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے کے مرحلے میں داخل نہیں ہوگا۔
مرزوق الغانم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ فلسطینیوں کی زمینوں پر غاصبانہ قبضہ ختم ہونا چاہئے کہا کہ کویت فلسطین میں قومی اتحاد اور پارلیمانی صدارتی انتخابات کے انعقاد کا خیرمقدم کرتا ہے۔
اس سے قبل حکومت کویت نے بھی صھیونی حکومت کے ساتھ تعلقات بحال نہ کرنے کے سلسلے میں اپنے ملک کے پائیدار موقف کا اعادہ کیا تھا۔
صھیونی حکومت کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات قائم کرنے کے لئے امریکی صدر ٹرمپ کے دباؤ کے نتیجے میں اب تک چار عرب ممالک امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش اسرائیل کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات پوری طرح برقرار کر چکے ہیں۔
کویت کا صھیونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے سے انکار
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 190