www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

191d9
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے ڈیموکریٹس اراکین سے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کے مواخذے کی کاروائی کا جائزہ لینے کے لئے واشنگٹن واپس پہنچ جائیں۔
امریکی کانگریس کے انفارمیشن سیل نے رپورٹ دی ہے کہ ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے تمام ڈیموکریٹ اراکین سے کہا ہے کہ وہ رواں ہفتے واشنگٹن میں موجود اور امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ کا مواخذہ کرنے کے سلسلے میں آمادہ رہیں۔
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے ڈیموکریٹ اراکین کے نام اپنے مراسلے میں لکھا ہے کہ ہم قانون اور آئین کے ماہرین کے ساتھ نشستوں کی تیاری کر رہے ہیں اور آپ تمام اراکین سے درخواست کی جاتی ہے کہ واشگٹن واپس پہنچیں تاکہ صدر ٹرمپ کے مواخذے سے متعلق شق کا جائزہ لیکر تیاری کی جا سکے۔
سینیئر ڈیموکریٹ رکن کانگریس ٹڈ لیؤ نے بھی اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹ اراکین، پیر کے روز ایک قانون کے تحت امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ کے مواخذے کا اعلان کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ امریکی کانگریس کے اب تک ایک سو اسّی ارکان کی جانب سے ٹرمپ کے مواخذے کی حمایت کا اعلان کیا جا چکا ہے۔
دوسری جانب نیویارک کے میئر نے کہا ہے کہ ٹرمپ ایک ایسے بد دیانت صدر ہیں کہ جن کا دماغی توازن بگڑ چکا ہے۔ بل ڈی بلازیو نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے امریکی کانگریس پر کئے جانے والے حملے سے کانگریس کے اراکین کی جان کو خطرہ لاحق ہو گیا تھا جبکہ ٹرمپ نے اپنے تشدد پسند طرفداروں کی بھرپور حمایت کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’’ٹرمپ کو فوری طور پر اقتدار سے علیحدہ ہو جانا چاہئے اس لئے کہ جو غدار بن چکا ہے، جس کا دماغی توازن بگڑ چکا ہے اور جس نے امریکی کانگریس کی عمارت پر حملہ کروایا ہے، امریکی ایٹمی ہتھیاروں کا اختیار اس کے ہاتھ میں نہیں ہونا چاہئے‘‘۔
انھوں نے ٹرمپ سے استعفے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ٹرمپ اگر مستعفی نہیں ہوتے تو نائب صدر مائیک پینس کو ٹرمپ کو مستعفی ہونے پر مجبور کرکے اقتدار اپنے ہاتھ میں لے لینا چاہئے۔ نیویارک کے میئر نے اسی طرح ٹرمپ کا مواخذہ کئے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔
اسی اثنا میں سی این این نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے ٹرمپ کی برطرفی کے لئے آئین کی پچیسویں ترمیم کو بروئے کار لائے جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی لاپرواہی اگر یونہی بڑھتی رہی تو اس ترمیم کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
گزشتہ ہفتے بدھ کے روز امریکہ کے صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کی کامیابی کی توثیق کے لئے کانگریس کے اجلاس کے دوران ٹرمپ کے ھزاروں حامیوں نے امریکی کانگریس کے سامنے اجتماع کیا اور پھر عمارت پر حملہ کر دیا۔
امریکی کانگریس کی عمارت پر کئے جانے والے حملے میں پانچ افراد ہلاک اور نو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ ایسی بحرانی صورت حال کے باوجود امریکی کانگریس نے اپنے اجلاس میں صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کی کامیابی کی توثیق کی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh