www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

مصر کے معزول صدر " محمد مرسی " کے حامی مصر کے نئے مجوزہ آئین پر ریفرنڈم کا بائیکاٹ کریں گے۔

 قاھرہ سے فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق مصر کے صدر محمد مرسی کی صدارت کے منصب پر واپسی اور اس ملک میں فوجی کودتا کے خلاف بنے والے الائنس کے ترجمان" حمزہ فروی" نے کھا ہے کہ یہ الائنس اور دیگر اسلام پسند گروہ کہ جن کو مصر میں شدید طریقے سے کچلا جارھا ہے اس فوجی حکومت کے خلاف اپنے مظاھرے جاری رکھیں گے اور اس ملک کے بنیادی آئین کے لئے کرائے جانے والے ریفرنڈم کا بائیکاٹ کیا جائے گا اور ھم اپنی تحریک کو وسیع پیمانے پر منظم کررھے ہیں۔
دوسری جانب مرسی کے حامی طلباءنے قاھرہ میں زبر دست احتجاج کیا ۔ پولیس نے مظاھرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور 25طلبہ کو گرفتار کرلیا ۔
اخوان المسلمین کی سربراھی میں فوجی بغاوت کے خلاف بننے والے عوامی اتحاد کے ترجمان حمزہ فروی کا کھنا ہے کہ وہ فوجی حکومت کے زیر انتظام ووٹنگ کو تسلیم نھیں کرتے۔
 

Add comment


Security code
Refresh