www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

206d5
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے خلیج فارس کے ساحل پر اپنی بحری یونٹ کے زیر زمین اسٹریٹیجک میزائل اڈے کی رونمائی کی ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے جمعے کو اس زیر زمین میزائل سٹی کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ارضی سالمیت، خود مختاری اور انقلاب اسلامی کے دفاع میں ہماری منطق خود کو مضبوط و طاقتور بنانا ہے ۔
سپاہ پاسداران کے کمانڈر نے کہا کہ ہمارے دشمن ہماری منطق کی طاقت کو تسلیم نہیں کرتے بلکہ طاقت کی منطق سمجھتے ہیں لہذا ان کے تسلط پسندانہ عزائم اور منصوبوں کو روکنے کا واحد راستہ اپنی دفاعی طاقت کو مضبوط بنانے کے سوا کچھ نہیں ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے مزید کہا کہ ان میزائلوں میں دشمن کے الیکٹرانک جنگی ساز و سامان سے عبور کرتے ہوئے بھاری تباہی مچانے ، ٹھیک نشانے پر لگنے اور سیکڑوں کیلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
جنرل حسین سلامی نے کہا کہ اگر دشمن نے ہمیں نقصان پہنچانے کا ارادہ بھی کیا تو ہمارے بہادر جوان اسے خاک میں ملا دیں گے۔

Add comment


Security code
Refresh