www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

301d0
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل اسما‏عیل قاآنی نے کہا ہے کہ مکتب شھید قاسم سلیمانی کے پیروکار امریکہ کو علاقے سے نکال باہر کریں گے۔
کرمان میں سپاہ قدس کے شھید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کے مرکزی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جنرل اسماعیل قاآنی کا کہنا تھا کہ استقامتی اور مزاحمتی محاذ روز بروز مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ شھید قاسم سلیمانی کے انتقام کا پہلا طمانچہ، شھید کی پرشکوہ تشییع و تدفین کی شکل میں دشمن کے منھ پر رسید کیا گیا اور امریکی اڈے پر میزائل حملہ اور اس کی ہیبت کا بت پاش پاش کرنا درحقیقت اس کے منھ پر دوسرا زوردار طمانچہ تھا۔
سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا کہ دشمن کے لئے اگلا طمانچہ یہ ہے ہوگا کہ سامراج کی سافٹ پاور پر غلبہ حاصل کرکے اس کے جعلی دبدبدے کا خاتمہ کیا جائے جو سب سے اہم مرحلہ ہے۔
جنرل اسما‏عیل قاآنی نے کہا کہ شھید قاسم سلیمانی کے انتقام کے چوتھے مرحلے میں امریکہ کو علاقے سے نکال باہر کیا جائے گا۔
انھوں نے دشمنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر سے لے کر اس ملک کے وزیر خارجہ تک، شھید قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث تمام اصلی کرداروں کو جان لینا چاہیے کہ وہ خطے میں دھشت گردی کے خلاف جنگ کرنے والے ہیرو کو قتل کرنے کے بعد آرام سے نہیں رہ سکیں گے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ شھید سلیمانی کا مشن پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا اور استقامتی محاذ کی حمایت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوگی۔

Add comment


Security code
Refresh