www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

302d1
ایران کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ ملک کی سینیر ایٹمی سائنسداں شھید فخری زادے کے قتل میں ملوث تمام افراد کی شناخت کر لی گئي ہے۔
وزارت دفاع کے ڈپٹی ایگزیکٹیو بريگیڈیر سعید شعبانیان نے بدھ کے روز شھید جنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی اور ملک کے سینیر ایٹمی سائنسداں ڈاکٹر محسن فخری زادے کی شہادت کے چہلم کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام کے موقع پر اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شھید فخری زادے کے قتل کی تحقیقات کے لیے وزارت دفاع میں ایک ٹیم کی تشکیل کی گئي ہے اور ملک کی عدلیہ پوری سنجیدگي سے اس معاملے کو آگے بڑھا رہی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ اس گرانقدر شھید کے قتل میں ملوث تمام قصورواروں اور ذمہ داروں کی پہچان کر لی گئي ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے ضروری کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ان مجرموں کو سخت انتقام کے انتظار میں رہنا چاہیے اور یقینی طور پر انھیں ان کے کیے کی سزا ملے گي۔

Add comment


Security code
Refresh