پاکستان بھر میں سانحہ مچھ کے خلاف جاری احتجاج اور دھرنوں کے بعد اب اقوام متحدہ نے بھی مچھ میں دھشتگردی کے واقعہ کی مذمت کی۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس اور جنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکر نے مچھ میں ہوئے دھشتگرد انہ حملے کی مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کان کنوں کے لواحقین اور پاکستان کے عوام اور حکومت سے اظہار ہمدردی و افسوس کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ پاکستانی حکام اس دھشتگرادنہ عمل کے قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے جو ممکن ہوا وہ کریں گے۔
علاوہ ازیں ایک علیحدہ بیان میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکر کا کہنا تھا کہ وہ دھشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔
واضح رہے کہ 3 جنوری کو بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ کی کوئلہ فیلڈ میں داعش کے دھشتگردوں نے کان کنوں کو ذبح کیا اور فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 11 کان کن شھید ہو گئے۔
اقوام متحدہ نے سانحہ مچھ کی مذمت کی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 195