www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

اردن کے سلفی گروہ نے شام میں ایک سلفی سرغنہ کی ھلاکت کی خبر دی ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق لندن سے شائع ھونے والے اخبار "الحیات" کے ساتھ بات چیت کرتے ھوئے اردن کے ایک سلفی گروہ کے اعلی رکن نے ایک سلفی سرغنہ " عبداللہ التمیمی " معروف بہ " ابو مجاھد " کی ھلاکت کی خبر دی ہے۔
اس سلفی ذریعے سے " ابومجاھد " نامی دھشتگرد کی ھلاکت کی مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔
جنوبی اردن میں انتھا پسند سلفی گروہ کے سرغنہ " محمد چلبی " کہ جو " ابو سیاف " کے نام سے معروف ہے ، نے کھا ہے کہ گذشتہ مھینوں میں شام کے نظام کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کے لئے ایک ھزار سے زیادہ سلفی شام کی سرزمین میں داخل ھوئے ہیں۔
"ابوسیاف" سے شام کی جنگ میں اردن کے سلفی کے کردار کو اھم قرار دیا ہے۔ اس سے اخبار " الحیات " نے خبر دی تھی کہ " عمر محمود عثمان " کہ جو " ابو قتادہ " کے نام سے معروف ہے برطانیہ سے نکالے جانے کے بعد اردن کے ایک صحرائے علاقے میں جیل میں رھا ہے اور جیل میں رھتے ھوئے بھی وہ شام میں سرگرم انتھا پسند سلفی گروھوں اور جنگجوؤں کی قیادت کرتا رھا ہے۔
یادرھے کہ اردن کے انتھا پسند سلفی " درعا " کی سرحد عبور کرکے شام کی سرزمین میں داخل ھوتے ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh