افغانستان کی سپریم کورٹ نے کابل یونیورسٹی پر دھشت گردانہ حملے میں ملوث ایک اہم مجرم کو موت کی سزا سنائی ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرین نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے ملک کی سب سے بڑی یونیورسٹی پر دھشت گردانہ حملہ کرنے والے ایک مجرم محمد عادل کو موت کی سزا سنائی ہے۔
افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح نے گزشتہ سال چودہ نومبر کو اعلان کیا تھا کہ کابل یونیورسٹی حملے میں ملوث محمد عادل نامی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس کا تعلق حقانی نیٹ ورک سے ہے۔
دو نومبر دوھزار بیس کو کابل یونیورسٹی میں کیے جانے والے دھشت گردانہ حملے میں بائیس افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوگئے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے طالبان اور حقانی نیٹ ورک سمیت مختلف دھشت گرد گروہوں کے خاتمے کے بہانے سن دوھزار ایک میں افغانستان پر لشکر کشی تھی اور لیکن یہ گروہ تاحال ختم نہیں ہوئے جبکہ افغان عوام امریکہ کو اپنے ملک میں جاری بدامنی اور دھشت گردی میں اضافے کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔
کابل یونیورسٹی حملے کے ماسٹر مائنڈ کو سزائے موت کا حکم
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 179